پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں مشن پوشن کی ڈائریکٹر روبینہ کوثر نے چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسرز کو ہدایت دی کہ وہ پوشن ٹریکر پر بچوں کے صد فیصد آدھار تفصیلات کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ یہ ہدایت پوشن ابھیان کے استفادہ کنندگان کی موثر نگرانی اور ٹریکنگ کے لیے اہم ہے، اور یہ پروگرام کی کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اس میٹنگ میں دونوں اضلاع کے پروگرام افسران، سی ڈی پی اوز نے شرکت کی جنہوں نے پوشن ابھیان کے زمینی نفاذ کے بارے میں جانکاری دی۔ عہدیداروں کے درمیان مشترکہ کوششوں اور تال میل خواتین،بچوں کی مجموعی ترقی اور بہبود کے مشن کے اہداف کو حاصل کرنے کی لگن کو اجاگر کیا۔