اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی ڈی سی ممبر شبیر احمد نے جموں کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی - Jammu and Kashmir Apni Party - JAMMU AND KASHMIR APNI PARTY

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی دھوم ہے۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ایک پروگرام منعقد ہوا۔ اس دوران ڈی ڈی سی ممبر شبیر احمد نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 8:38 AM IST

بارہمولہ : جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے نادی ہل علاقے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کے علاوہ دلاور میر، یاور میر، غلام حسن میر کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی ممبر شبیر احمد لون بھی موجود تھے۔ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں ڈی ڈی سی ممبر شبیر احمد نے اپنی پارٹی کا دامن تھاما جبکہ انہیں بارہمولہ اسمبلی انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کا امیدوار منتخب کیا گیا۔

ڈی ڈی سی ممبر شبیر احمد نے جموں کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی (ETV Bharat)

جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جموں و کشمیر میں یہ اسمبلی انتخابات کافی اہم ہونے والے ہے کیونکہ یہ الیکشن سچ اور جھوٹ کے درمیان ہے‘۔ انہوں نے کہاکہ ’جموں و کشمیر کو یہاں کے سیاست دانوں نے ہی خراب کیا ہے اور گذشتہ 70 سالوں سے عوام سے صرف جھوٹ بولا گیا اور غمزہ کیا گیا‘۔

الطاف بخاری نے کہا کہ ’میں جموں و کشمیر کے عوام سے جھوٹ نہیں کہتا اور جو لوگ یہ کہتے ہے کہ ابھی بھی 370 اور 35A واپس لایا جاسکتا ہے، وہ لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں‘۔ الطاف بخاری نے مزید کہا کہ ’جموں کشمیر اس وقت کافی مشکلات میں ہے لیکن ہم وعدہ کرتے ہے کہ جو نوجوان جیلوں میں نظر بند ہیں، ہم ان کو واپس لائیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیا چار بار ایم ایل اے رہ چکے ویری بجبہاڑہ سے ٹکٹ نہ ملنے پر مطمئن ہے؟ - Ab Rehman Veeri vs Iltija Mufti

آپ کو بتادیں کہ ڈی ڈی سی ممبر شبیر احمد نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اس سے قبل وہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ منسلک تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں آنے والے وقت میں اپنی عوام کے لئے لگاتار کام کرتا ہوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details