اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی سی بڈگام نے ڈیجیٹائزڈ ریکارڈز کی درستگی اور پیشرفت کا معائنہ کیا - ریونیو محکمے

ڈی سی بڈگام اکشتے لابرو نے سب ضلع بیروہ کے تحصیل کھاگ میں ریونیو محکمے کا جائزہ لیا۔ اس دوران ڈیجیٹائزڈ ریکارڈز کی درستگی اور پیشرفت کا معائنہ کیا گیا۔

Etv Bharatdc-budgam-conducts-revenue-review-at-tehsil-khag
ڈی سی بڈگام نے ڈیجیٹائزڈ ریکارڈز کی درستگی اور پیشرفت کا معائنہ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 4:25 PM IST

ڈی سی بڈگام نے ڈیجیٹائزڈ ریکارڈز کی درستگی اور پیشرفت کا معائنہ کیا

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو نے تحصیل ریونیو کمپلیکس کھاگ میں ریونیو خدمات کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ کھاگ تحصیل ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران، ڈی سی نے افسران اور ریونیو فیلڈ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔


ڈی سی نے ریونیو دفاتر میں ریکارڈ روم کو مناسب طریقے سے ترتیب دینے، فائل انڈیکسنگ اور فوری کیس نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ ہر پٹوار حلقہ میں ریونیو سہولت کیمپس کا انعقاد کریں، تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر ریونیو خدمات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے رپورٹس بروقت پیش کریں۔


ڈی سی نے ایس آر او کیسز، زمین کے حصول، جے جے ایم سے متعلق اراضی کے مسائل، معاوضہ، وراثتی تبدیلیوں کے تصرف، سٹاک رجسٹری کی دیکھ بھال اور ریونیو دفاتر میں دیگر متعلقہ فائل ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ڈی سی نے متعلقہ ریونیو حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ کھاگ تحصیلوں میں نامزد پولنگ اسٹیشن پر یقینی کم سے کم سہولت کی دستیابی کو چیک کریں۔

مزید پڑھیں:ڈی سی بڈگام کا بمنہ میں زیر تعمیر اسکول کا دورہ


بعد ازاں، ڈی سی نے تحصیل دفاتر کھاگ میں ایک عوامی رابطہ پروگرام بھی منعقد کیا، جہاں مقامی لوگوں کے وفود نے ڈی سی کے سامنے اپنی تجاویز اور مطالبات پیش کیے۔انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کے تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔اس جائزہ میٹنگ میں اے سی آر، بڈگام، ایس ڈی ایم بیرواہ، متعلقہ تحصیلدار اور این ٹیز نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details