بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ڈپٹی کمشنر اکشے لابرو نے ایس ایس پی بڈگام نکھل بورکر کے ساتھ شیخ پورہ کے پنڈت کالونی سے گاندربل کے تلمولا میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر کے لئے جانے والے یاتریوں سے بھری بس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ڈی سی بڈگام اورایس ایس پی نے مشترکہ طور پرماتا کھیر بھوانی کو جانے والے قافلے کو روانہ کیا (etv bharat) ڈی سی نے میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور عقیدت مندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، ڈی سی نے گاندربل کے تلمولہ میں ماتا کھیر بھوانی جے مندر اور ٹکر کپواڑہ میں میلہ کی تقریبات میں شامل ہونے والے تمام یاتریوں کو آرام دہ سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈی سی نے ٹرانسپورٹ سمیت ضروری انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ گاندربل اور کپواڑہ اضلاع میں دونوں مذہبی مقامات سے بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے اس مقدس یاترا کے لیے عقیدت مندوں کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تولہ مولہ گاندربل میں کھیر بھوانی میلہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے
ضلع گاندربل میں یاترا کا آغاز بڑے پیمانے پر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔مقامی باشندے جوش و جذبے سے لبریز تھے۔ مرکزی اجتماع آج 14 جون 2024 کو زیشت اشٹمی کے مبارک موقع پر تلمولہ (گاندربل) میں ہوگا۔اس دوران گاندربل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔