سرینگر:گزشتہ دنوں سرینگر کے عیدگاہ اور راجوری کدل علاقوں میں آتشزدگی کی بھیانک واردات میں آٹھ رہائشی مکانات خاکسترس ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پر دارالخیر، میرواعظ منزل، سرینگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے متاثرین میں اشیاء ضروریہ تقسیم کیے گئے۔ دارالخیر میرواعظ منزل کا ایک وفد جس کی قیادت مفتی غلام رسول سامون کر رہے تھے، نے عیدگاہ اور راجوری کدل سرینگر جاکر متاثرہ کنبوں میں چاول، آٹا، کمبل اور کچن کٹ وغیرہ کے علاوہ بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سرینگر آتشزدگی متاثرین میں اشیاء ضروریہ تقسیم - Srinagar Fire Victims - SRINAGAR FIRE VICTIMS
دارالخیر نامی فلاحی تنظیم نے عیدگاہ اور راجوری کدل میں آتشزدگی متاثرین میں راحت کا سامان تقسیم کیا۔
Published : Jul 11, 2024, 7:40 PM IST
دارالخیر کے سرپرسست میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی جانب سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور متاثرین کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ تنظیم نے صاحب ثروت افراد سے متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے۔ دارالخیر نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ تنظیم، مخلصین کی مالی اور جنسی معاونت سے برابر آفات سماویہ و ارضیہ کے دوران بلا امتیاز مذہب و ملت متاثرین کی حتی المقدور امداد اور بحالی کیلئے اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہے اور اس حوالہ سے انہوں نے صاحب ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھا جاسکے۔ واضح رہے کہ آتشزدگی ان دونوں واردات میں رہائشی مکانات، دکانوں کے علاوہ دو مساجد بھی خاکستر ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:عیدگاہ آتشزدگی متاثرین کے ساتھ میرواعظ نے کیا یکجہتی کا اظہار