سرینگر: گزشتہ دنوں بٹہ مالوسرینگر میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں پانچ رہائشی مکانات اور اثاثہ خاکسترہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پر دارالخیر میرواعظ منزل سرینگرنے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرپرست دارالخیر میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس دوران دارالخیر میرواعظ منزل کا ایک وفد جس کی قیادت مفتی غلام رسول سامون کررہے تھے نے بٹہ مالو سرینگر جاکر متاثرہ چھ کنبوں میں چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹ وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔