اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ میں یومیہ مزدوروں کا احتجاج - Awantipora Protest - AWANTIPORA PROTEST

Dailywagers Protest in Awantipora اونتی پورہ میں واقع میکینکل آبپاشی میں کام کرنے والے یومیہ مزدوروں نے تنخواہ کے لیے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں وقت پر تنخواہ دی جائے تاکہ وہ عید منا سکیں۔ گھروالوں کے لیے خریداری کر سکیں۔

اونتی پورہ میں یومیہ مزدوروں کا احتجاج
اونتی پورہ میں یومیہ مزدوروں کا احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 7:29 PM IST

اونتی پورہ میں یومیہ مزدوروں کا احتجاج

اونتی پورہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں واقع میکینکل آبپاشی میں کام کرنے والے یومیہ مزدوروں نے تنخواہ جاری کرنے کے مطالبہ پر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں درجنوں نے غیر مستقل مزدوروں نے شرکت کی اور متعلقہ عہدیداروں کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے وقت پر تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظاہرین نے الزام عاید کیا کہ محکمہ فینانس نے ان کی رقومات کو ادا نہیں کیا ہے۔ ان کی عدم توجہی کے سبب مزدوروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم اونتی پورہ ڈویژن کا ایزیکٹیو انجینر نے ٹریجری کو ہارڈ کاپی نہیں بھیجی ہے جس کی وجہ سے اب تک ان کی تنخواہیں ادا نہیں ہوئیں۔ مالی سال ختم ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے آفیسر اس معاملے کے تئیں سنجیدہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سُسل منڈو آلچواڑ کے باشندے رابطہ سڑک سے محروم - Non Availability Of Road

انہوں نے کہا کہ مالی مسائل کے سبب ان کے معمولات شدید طریقے سے متاثر ہو رہے ہیں اور ان کے بچے اسکول جانے سے بھی قاصر ہیں جب کہ کئی ملازمین کے والدین مہلک امراض میں مبتلا ہیں لیکن وہ علاج کرانے سے قاصر ہیں۔ انھوں نے چیف انجینئر اریگیشن سے اس بارے میں فوری مداخلت کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details