اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں طلباء اور کسانوں کے لیے تربیتی سیشن کا اہتمام - CSIR IIIM organised training camp - CSIR IIIM ORGANISED TRAINING CAMP

PRACTICAL TRAINING SESSION پلوامہ میں واقع سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن فیلڈ اسٹیشن نے شمالی کشمیر کے طلباء اور کسانوں کے لیے ایک عملی تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔ کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے اس تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

پلوامہ میں طلباء اور کسانوں کے لیے تربیتی سیشن کا اہتمام
پلوامہ میں طلباء اور کسانوں کے لیے تربیتی سیشن کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 5:58 PM IST

پلوامہ میں طلباء اور کسانوں کے لیے تربیتی سیشن کا اہتمام

پلوامہ:پروگرام کی صدارت فیلڈ اسٹیشن کے سربراہ اور سینئر سائنسدان ڈاکٹر شاہد رسول نے کی۔ انہوں نے وادی میں طبی اور خوشبودار پودوں کے فوائد، اقدار اور مارکیٹ کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ پروگرام کے دوران موجود دیگر سائنسدانوں نے بھی اپنے کھیتوں میں دواؤں اور خوشبودار پودوں کو اگانے کے بارے میں آگاہ کیا۔

شمالی کشمیر کے مختلف حصوں سے طلباء اور کسانوں نے سی ایس آئی آر فیلڈ اسٹیشن پلوامہ میں دواؤں اور خوشبودار پودوں کے حوالے سے عملی تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء اور کسانوں کو دواؤں اور خوشبودار پودوں کی قدروں، فوائد، استعمال اور مارکیٹنگ کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

ڈاکٹر شاہد رسول سینئر سائنسدان اور سی ایس آئی آر فیلڈ اسٹیشن پلوامہ کے سربراہ نے کہا کہ وادی کے کسان ارمیٹک پودوں کی کاشت اور ان کی مارکیٹ ویلیو کے بارے میں نہیں جانتے اور ہم کسانوں کو ارمیٹک پودوں کے استعمال اور فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج پلوامہ میں شجرکاری - Plantation Drive in Pulwama

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وادی میں اب زیادہ تر لوگ باغبانی سے منسلک ہورہے اور وہ بھی اپنے باغات کے اندر ان ارمیٹک پودوں کو اگاسکتے ہیں۔پروگرام کے انقعاد پر کسانوں اور طلباء نے سی ایس آئی آر فیلڈ سٹیشن پلوامہ کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details