بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ستراہ اکتوبر کو سی آر پی ایف کی ایک ٹرک کھائیگام علاقے میں سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں 12 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ان 12 زخمی سیکورٹی اہلکاروں میں سے ایک نے آج صبح سرینگر کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک ٹرک جس میں درجنوں اہلکار سوار تھے، جمعرات کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کھائیگام علاقے میں سڑک سے پھسل گیا، جس کے نتیجے میں 12 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔کچھ شدید زخمی اہلکاروں کو سری نگر کے مضافات میں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسپتال کے ذرائع نے تصدیق کی کہ زخمی اہلکاروں میں سے ایک جس کی شناخت بیکاس اورین کے نام سے ہوئی ہے ہفتہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ان کی لاش کو ہوائی جہاز کے ذریعے آبائی ریاست پہنچایا جائے گا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بڈگام سڑک حادثہ میں زخمی فوجی نے سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ دیا
جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں سی آر پی ایف کی ایک ٹرک کھائیگام علاقےمیں سڑک سے پھسل گئی تھی ایک شخص کی موت ہوگئی
Iبڈگام سڑک حادثہ زخمی فوجی سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گیا (ETV BHARAT)
Published : Oct 19, 2024, 2:15 PM IST
مزید پڑھیں: بارہمولہ میں نامکمل میکڈمائزیشن کے خلاف احتجاج
واضح رہے کہ 20 ستمبر کو بڈگام ضلع کے بریل گاؤں میں سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 6 سیکورٹی اہلکار فوت ہو گئے تھے جبکہ دیگر 30 زخمی ہو گئے تھے۔