پلوامہ (جموں کشمیر) :امن و قانون کو برقرار رکھنے کے علاوہ عوام کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے اور غریب عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے ’’سویک ایکشن پروگرام‘‘ کے تحت کئی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے وادی کشمیر میں سنٹرک ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سلسلے میں سی آر پی ایف کی180 اور 130 بٹالین نے جنوبی کشمیر کے دور افتادہ علاقہ ستورہ، ترال میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ طبی کیمپ میں سماج کے مختلف شعبہ ہایے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ مقامی لوگوں نے اس کیمپ کو منعقد کرانے پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ’’علاقہ چونکہ انتہائی پسماندہ ہے اور اسی لئے ایسے کیمپ منعقد کرانے سے یہاں کے لوگوں کو بڑی حد تک راحت پہنچتی ہے، لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔‘‘