گاندربل:اس بٹالین کا قیام یکم اپریل 1991 کو گروپ سینٹر سی آر پی ایف، موکاماگھاٹ، ضلع پٹنہ (بہار) میں وجود میں آیا تھا۔ یوم تاسیس کے موقع آرمی اور پولیس کے افسران اور سی آر پی ایف جوانوں نے شرکت کی۔ کمانڈنگ آفیسر ایس ایس یادو نے ہیڈکوارٹر گنڈ میں سلامی لی۔ کمانڈنٹ نے یونٹ کی کامیابیوں کو سراہا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کہا کہ وہ فورسز کی شاندار روایات پر عمل کرتے رہیں۔
اس دوران ایک سینک سمیلن بلایا گیا جس میں تمام رینک کے افسران نے شرکت کی، انہیں کمانڈنٹ کے ذریعہ حوصلہ افزائی کی گئی جس کے بعد خصوصی چائے اور ناشتے کے ساتھ کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
دوسری طرف اونتی پورہ میں واقع سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر میں جوانوں نے 31 واں یوم تاسیس منایا۔اس موقع پر مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈی آئ جی سی آر پی ایف آلوک اوستھی، سی او 130 بٹالین راجیو یادو کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔