پلوامہ : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں اج سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں علاقے کے لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی جبکہ ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرکے صلاح مشورہ بھی دیا۔ اس طبی کیمپ میں زیادہ تر مقامی لوگوں بزرگ شہریوں نوجوانوں اور خواتین کا علاج معالجے کیاگیا ساتھ ہی انہیں مفت ادویات فراہم کی گی۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف 182 بٹالین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے علاقہ میں اس طرح کے کیمپ منقعد کرتے رہتے جس سے مقامی آبادی کو ممکن مدد ملتی ہے ساتھ مفت ادویات اور صلاح مشورہ بھی دیا جاتا ہے جس کی وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ منقعد کئے جانے چاہئے تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائے۔