بارہمولہ:شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جموں کشمیر پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سائیکو ٹراپک مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انچارج پولیس چوکی، فروٹ منڈی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے ایک نجی کار کو زیر رجسٹریشن نمبر JK01AU 3674 کو، ریبن ناکہ چیکنگ پر، روکا اور اس کی تلاشی لی۔
سوپور پولیس کے مطابق گاڑی میں دو افراد سوار تھے اور تلاشی کارروائی کے دوران پولیس پارٹی نے کار سے SPASMOPROXYVON Plus کے 112 کیپسول اور کوڈین فاسفیٹ کی 11 بوتلیں برآمد کیں۔ سوپور پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد ان کی شناخت عمر رشید شالہ ولد عبدالرشید شالہ اور عدنان منظور انتو ولد منظور احمد انتو ساکنہ صدیق کالونی، سوپور کے طور پر ظاہر ہوئی۔