بارہمولہ (جموں کشمیر):شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے آنریبل سب جج اُوڑی کی جانب سے جاری کیے گئے اٹیچمنٹ آرڈر پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم عسکری ہینڈلر ادریس احمد میر ولد شکر دین میر 6 کنال اور 10 مرلہ اراضی کو اٹیچ کر دیا ہے۔ اٹیچ کی گئی اراضی کی کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
بارہمولہ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ کارروائی 83 CRPC کے تحت انجام دی گئی جو کہ پولیس اسٹیشن اوڑی میں درج ایک مقدمہ FIR نمبر 91/1998 u/s 2/3 EIMCO کے ساتھ منسلک ہے۔ پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے دوران اس جائیداد کی نشاندہی مفرور اور مطلوب شخص کی ملکیت کے طور پر کی گئی ہے جو اس وقت پاکستان میں مقیم ہے۔