اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرحدی ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن شروع - Search Operation in Poonch - SEARCH OPERATION IN POONCH

سرحدی ضلع پونچھ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پونچھ میں سرچ آپریشن شروع
پونچھ میں سرچ آپریشن شروع (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 7:11 PM IST

پونچھ (جموں کشمیر) :صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کے ایک دور افتادہ گاؤں میں دو عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاہ کپڑوں میں ملبوس دو مسلح افراد کو پیر کی رات دیر گئے ڈیرہ گلی نامی علاقے کے قریب سلام پورہ گاؤں میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد جموں کشمیر پولیس نے بغیر کسی تاخیر کے فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی مدد سے مشترکہ طور آپریشن شروع کیا۔ مشتبہ عسکریت پسندوں کو لوئر پنگئی علاقے کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے محاصرہ شروع کر لیا ہے تاہم عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے میں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کے دوران جموں خطے میں عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خطہ میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ عسکری پسندی مخالف آپریشن بھی تیز کئے گئے ہیں۔ صوبہ جموں میں رواں برس عسکریت پسندوں کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے جن میں درجن سے زائد سیکورٹی فورسز ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:راجوری، سرچ آپریشن کے دوسرے روز بھی وقفہ وقفہ سے فائرنگ جاری - Rajouri CASO

ABOUT THE AUTHOR

...view details