اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انڈیا الائنس کے اتحادی جموں و کشمیر میں پارلیمانی الیکشن ایک ساتھ لڑیں گے: وقار رسول وانی - انڈیا الائنس

Lok Sabha Election 2024 لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے انڈیا الائنس نے جموں و کشمیر کے پارلیمانی سیٹیوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے حال ہی میں کیا کہ این سی کشمیر کی تین پارلیمانی نششتوں پر خود الیکشن لڑے گی، انہوں نے کہا کہ جموں کی دو سیٹوں اور لداخ کی سیٹ کے حوالے سے انڈیا الائنس کے ساتھ بات ہوگی۔

وقار رسول وانی
وقار رسول وانی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 8:08 PM IST

جموں: جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ انڈیا بلاک کے اتحادی جموں و کشمیر میں ایک ساتھ پارلیمانی الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کانگریس نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کاری کے حوالے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جلد ہی اچھی خبر سننے کو ملے گی، کیونکہ سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے پر این سی اور پی ڈی پی کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے اور ہم مل کر پارلیمانی انتخابات لڑیں گے۔

وانی نے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ کانگریس اور ہمارے اتحادی شراکت داروں کو مضبوط کریں، تاکہ ان کے تمام مسائل حل ہوں اور جموں و کشمیر کو موجودہ بحران سے نکالا جا سکے۔


بی جے پی پر جموں و کشمیر کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ صرف کانگریس ہی لوگوں کے مسائل کو کم کر سکتی ہے، ریاست کے درجہ کی بحالی، زمین اور ملازمتوں پر ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہے۔ کانگریس، میونسپل کارپوریشن اور بلدیاتی انتخابات منعقد کر سکتی ہے اور ترقی اور سیاحت کو آگے بڑھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے متحدہ اپوزیشن کو توڑنے کے لیے لوک سبھا انتخابات سے قبل انڈیا بلاک کے اتحادیوں کو دھمکانے کی پوری کوشش کی، تاہم اتحاد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ کانگریس اور اس کے اتحادی شراکت دار مرکز میں اگلی حکومت بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے اکیلے لڑنے کے بیان پر وانی نے کہا کہ ہم بھی اپنی طاقت پر الیکشن لڑیں گے، جہاں وہ اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، ہم ان کی حمایت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details