سرینگر (جموں و کشمیر):کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کردی ہے۔ اس چوتھی فہرست میں 5 امیدواروں کے نام ہیں۔ پارٹی نے میر اقبال کو بارہمولہ سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ بانڈی پورہ سیٹ سے نظام الدین بھٹ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ سچیت گڑھ (ایس سی) کے بھوشن ڈوگرا اور اشوک بھگت کو اکھنور (ایس سی) سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ تارا چند کو چمب سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
کانگریس نے امیدواروں کی چوتھی لسٹ جاری کی (ETV Bharat) جموں و کشمیر کی 90 سیٹوں پر تین مرحلوں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور 1 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ جبکہ 8 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
سابق ایم ایل اے نظام الدین بٹ کانگریس میں شامل
جموں کشمیر میں 10 سال بعد اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات آخری بار 2014 میں ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر 90 سیٹوں پر ہی انتخابات ہوں گے اور پہلی مرتبہ جموں کشمیر میں مرکز کے زیر انتظام خطہ یعنی یونین ٹیریٹری میں یہ انتخابات ہونگے۔ اسے پہلے جموں کشمیر اور لداخ کو ریاست کا درجہ تھا اور ریاستی حیثیت سے یہاں انتخابات منعقد ہوتا تھا۔
ان انتخابات میں ہر پارٹی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہا ہے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد کے ساتھ ان کے امیدوار کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ دوسری پارٹیوں کا ان کے اتحاد سے ساتھ سخت مقابلہ ہونے کی امید ہے۔