جموں: جموں خطے کے ریاسی ضلع کے چسانہ کے صکاری علاقے میں جمعہ کی شام عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
جموں کشمیر پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ایک خاص ان پٹ پر ریاسی میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا اور تلاشی کاروائی شروع ہوتے ہی عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی -
پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس آرمی کی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کی طرف پہنچی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک تصادم شروع ہوا۔
علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔ مزید فوجی جوانوں کو عسکریت پسندی مخالف اس آپریشن میں تعینات کیا گیا ہے۔ فلحال مالی و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے