اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سنیماٹوگرافر میر تنویر کا کشمیر سے بالی ووڈ تک کا سفر - CINEMATOGRAPHER MIR TANVEER

کشمیر کے نوجوان بالی ووڈ میں اہم کرداروں کے ساتھ ساتھ بطور سنیماٹوگرافر بھی اپنی علیحدہ شناخت بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

CINEMATOGRAPHER MIR TANVEER
سنیماٹوگرافر میر تنویر کا کشمیر سے بالی ووڈ تک کا سفر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2024, 5:21 PM IST

سری نگر: سنیماٹوگرافر میر تنویر کی "اینڈ شی فلائز" پہلی ڈپلوما فلم پولینڈ کیمریج فلم فیسٹول کے لیے بیسٹ سنیماٹوگرافی ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئی۔ کیمریج فلم فیسٹول کو سنیماٹوگرافرز کا آسکر کہا جاتا۔ اس کے بعد سے میر تنویر نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور بطور سنیماٹوگرافر بالی ووڈ فلموں کے کئی نامی گرامی ڈائریکٹر کے ساتھ کام کیا۔

وادی کشمیر کے نوجوان جہاں بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنا رہے ہیں، وہیں یہاں کے نوجوان بطور سنیماٹوگرافر بھی اپنی علیحدہ شناخت بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

میر تنویر کرینہ کپور خان (Etv Bharat)

شمالی کشمیر سوپور کے جانپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ میر تنویر اسکول کے دنوں سے ہی فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی کی جانب مائل تھے۔ ایسے میں انہوں نے اپنی اس دلچسپی کو پیشہ میں بدلنے کی خاطر صحافت میں سال 2008 میں بارہمولہ کالج سے ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر کیمرہ اور فلم ایڈیٹنگ کی باریکی سیکھنے کے لیے ایف ٹی ٹی چینئی سے ڈپلوما کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میر تنویر نے کہا کہ ’’اینڈ شی فلائز" شارٹ فلم نے مجھے بطور سنیماٹوگرافر پہچان دلائی۔ اور کیمریج فلم فیسٹول میں منتخب ہونا یہ اس وقت میرے لیے فخر کی بات تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کے بعد مجھے جولے رابوٹز کی ہالی ووڈ فلم "ایٹ پرے لو" میں کام کرنے کا موقع ملا اور اس فلم کے دوران کافی سیکھنے کو بھی ملا۔ تنویر کہتے ہیں پانچ برس تک میں نے بالی ووڈ کے نامور سنیماٹوگرافر پی سی سریرام کی سرپرستی میں کئی فلموں میں کام کیا۔ جن میں شمیتابھ، کی اینڈ کا، پدمن اور اوکے وغیرہ شامل ہیں۔

سنیماٹوگرافر میر تنویر (Etv Bharat)

اس کے بعد تنویر نے بطور سنیماٹوگرافر فلم "سائیکو" کی، جس کے لیے انہیں "سال 2020 میں آنندہ ویکاٹم"ساوتھ انڈیا کے نامی گرام ایواڈ سے سرفراز کیا گیا۔ "سائیکو" میں ادیتی راؤ حیدری، نیتیامینن اور ادھیندھی اسٹالین نمایاں کرداد ادا کیا۔ جبکہ فلم کے ڈائیریکٹر میسکن تھے۔

ایسے میں تنویر اب تک بالی ووڈ اور ساوتھ انڈین فلموں کے کئی نامور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور اس وقت وہ بالی ووڈ فلم "آنکھوں کی گستاخیاں" شوٹ کرنے میں مشغول ہیں۔ میر تنویر کہتے ہیں ڈائریکٹر اور سنیماٹوگرافر کو فلمی دنیا میں میاں بیوی کے مانند ہیں اور اسی رشتے کے تال میل اور پرفیکشن سے ایک بہترین فلم سامنے آتی ہے۔ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ میں کئی ٹی وی ایڈ یعنی اشتہار میں بطور سنیماٹوگرافر کام کیا اور پھر کئی نامی گرامی قومی اور بین الاقوامی کمپنیز کے اشتہار بھی آتے گئے۔

سنیماٹوگرافر میر تنویر (Etv Bharat)

اپنے سفر کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے تنویر میر کہتے ہیں کہ بالی ووڈ کے مشہور و معروف گلوکار اور موسیکار کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا اور ان کے ساتھ میں نے کئی میوزیک ایلبمز اور ویڈیوز کیے، جوکہ کافی مشہور بھی ہوئے۔ تنویر میر اب تک بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ بطور سنیماٹوگرافر کام کر چکے ہیں، جن میں امیتابھ بچن، کرینہ کپور، ارجن کپور وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

سنیماٹوگرافر میر تنویر (Etv Bharat)

جہاں بالی ووڈ اور کشمیر کا رشتہ پھر سے جڑ رہا ہے، وہیں چند برس قبل یہاں دوبارہ سے سنیما کی واپسی ہوئی ہے۔ تنویر میر اسے مثبت گردانتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب بالی ووڈ فلم سازوں کو کشمیر میں فلمیں بنانے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران کشمیر کے مختلف مقامات پر کئی فلموں کے سین، میوزک المبز اور ویڈیوز شوٹ کیے گئے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں قابلیت یا صلاحیت کی کوئی کمی نہیں۔ البتہ بہتر تربیت کے ساتھ محنت اور لگن کی ضرورت ہے۔ کیونکہ لگن اور کچھ کرنے کی چاہت سے ہی کسی بھی میدان میں اپنی پہچان بنائی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details