اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سخت سردی کے بیچ کشمیر میں منایا گیا کرسمس، برفباری اور بارش کے لیے مانگی خاص دعا - CHRISTMAS CELEBRATED IN SRINAGAR

جموں و کشمیر میں کرسمس تہوار مدہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ سرینگر میں مولانا آزاد روڈ پر کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی۔

سخت سردی کے بیچ کشمیر میں منایا گیا کرسمس، برفباری اور بارش کے لیے مانگی خاص دعا
سخت سردی کے بیچ کشمیر میں منایا گیا کرسمس، برفباری اور بارش کے لیے مانگی خاص دعا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 24 hours ago

سرینگر: وادی کشمیر میں 40 روزہ چلہ کلان کی سخت سردی کے بیچ مسیحی برادری نے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ کرسمس کا تہوا منایا گیا۔ اس موقع پرتمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے خصوصی طور سجایا گیا تھا۔ سرینگر میں سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد روڑ پر واقع ہولی فیملی کتھولک چرچ (Holy Family Catholic Church) میں منعقد ہوئی۔ جہاں عیسائی برادری سے وابستہ مرد اور خواتین سمیت بچوں نے بھی خصوصی عبادات میں حصہ لیا۔

سخت سردی کے بیچ کشمیر میں منایا گیا کرسمس، برفباری اور بارش کے لیے مانگی خاص دعا (Etv Bharat)

ہولی فیملی کتھولک کے ساتھ ساتھ سرینگر میں واقع 127سالہ قدیم سینٹ لیکوس چرچ میں بھی اجتماعی عبادت میں شرکت کی غرض سے آنے والے عقیدت مندوں کا تاننا صبح سے ہی بندھا رہا۔ خاص دعائے مجالس میں شرکت کی غرض سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے جنم دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں امن وامان، سلامتی اور محبت و شفقت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

اس موقعے پر ایک خاتون عقیدت مند نے کہا کہ کشمیر میں جو موسمیاتی صورتحال بنی ہوئی ہے وہ ہم سب کے لیے باعث تشویش ہے کیونکہ کئی مہینوں سے کشمیر کے میدانی علاقوں میں برفباری اور بارشیں نہیں ہوئی اور یہ خشک سالی کئی خدشات کو جنم دے رہی ہے۔ ایسے میں کرسمس پر اس تعلق سے برفباری اور بارشوں کے لیے خاص دعائیں مانگی گئیں۔

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری نے ایک دوسرے میں مٹھایوں اور تحائف کا تبادلہ کیا۔ وہیں رنگ برنگے لباس پہنے ہوئے عیسائیوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد بھی پیش کی۔اس موقع پر جموں وکشمیر کی ترقی، خوشحالی اور امن امان کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا۔ فیملی کتھولک چرچ کے فادر پریم کہتے ہیں کہ آج کے دن کا تقاضا ہے کہ آپسی بھائی چارے اور میل میلاپ کو عام کیا جائے جبکہ لوگ دکھ درد میں ایک دوسرے کے کام آئے اور ایک دوسری کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری کے لوگ اپنے گھروں کو کرسمس کے درخت اور کاغذ کے جگمگاتے ہوئے ستاروں سے سجاتے ہیں۔ ادھر مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاح کرسمس کا تہوار منانے کے لیے پہلے ہی گلمرگ پہنچے تھے۔ایسے میں سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع قدیم چرچ میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے کرسمس کا تہوار منایا اور خاص دعائے مجالس میں شرکت کی۔ کرسمس کے موقع پر سنٹاکلاز بچوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں۔ یہ روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے اور اس دن سنٹاکلاز کی پوشاک زیب تن کئے کوئی رضاکارانہ طور پر بچوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کرسمس تقریبات کا اہتمام، سیاحوں میں جوش و خروش - CHRISTMAS CELEBRATION AT GULMARG

واضح رہے کہ کرسمس سالانہ تہوار ہے جو یسوع مسیح کی پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار بنیادی طور پر 25 دسمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔اور کرسمس پر بیشتر ممالک میں عام تعطیل ہوا کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details