گلمرگ : جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے گلمرگ کا دورہ کیا کونگڈوری گلمرگ میں اسکیئنگ سے لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’زیڈ مور ٹنل نے سونمرگ کی سیاحت اور سال بھر کی رسائی کے لیے نئے دروازے کھول دیے ہیں، ریلوے سیفٹی اور سیملیس کنیکٹیویٹی دونوں ہی اہم ہیں‘۔
عمر عبداللہ نے مقامی باشندوں کے لیے زیڈ مورہ ٹنل کی تبدیلی کی صلاحیت اور سونمرگ کی سیاحتی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔ سی ایم نے آج گلمرگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیاحت کو فروغ دینے میں ٹنل کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم ایک طویل عرصے سے اس سرنگ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس سے بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ وہ لوگ جو زیڈ مور کے دوسری طرف رہتے ہیں، اور جنہیں سردیوں میں علاقہ چھوڑنا پڑتا تھا، اب وہ ایک سال تک وہاں رہ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ، سونمرگ، جو پہلے صرف گرمیوں کے لیے سیاحتی مقام تھا، اب سردیوں میں بھی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا،" ۔