ترال:ڈی ڈی سی ممبر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ایل جی صاحب کے ترقی مشن کا خواب چکنا چور ہو سکتا ہے۔ لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملازمین کی غیر حاضری پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ترال بلاک سمیت دیگر غیر حاضر ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر اور متعلقہ ملازمین کے درمیان حجت و تکرار بھی ہوئی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے بتایا کہ انہوں نے تحریری طور تمام متعلقہ محکموں کے آفیسر ان کو آگاہ کیا تھا لیکن جب وہ آج صبح یہاں پہنچے تو یہاں بیشتر محکموں کے ملازمین موجود نہیں تھے ۔اس کے سبب ان کو جایزہ میٹنگ ملتوی کرنی پڑی۔