اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج - Baramulla Drug Case - BARAMULLA DRUG CASE

بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سوپور پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کا حکم ملنے کے بعد دو بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف PIT-NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Case registered against notorious drug dealers in Baramulla
بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 12:45 PM IST

بارہمولہ:سوپور پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کا حکم ملنے کے بعد دو بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف PIT-NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں پولیس نے دو منشیات اسمگلروں جن کا نام 1. ناصر احمد سراج S/O نذیر احمد سراج R/O حنفیہ کالونی آرام پورہ سوپور اور محمد ندیم میر S/O محمد مبارک میر R/O بہرام پورہ رفیع آباد PIT-NDPS کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب انہیں جموں کی سینٹرل جیل کوٹ بلوال میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہمولہ، پانچ ماہ میں پچاس کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط - Kashmir Drug Menace


غور طلب ہے کہ ان منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ اب بھی پولیس ضلع سوپور اور ضلع کے دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات کی سپلائی کرکے منشیات کے استعمال میں ملوث تھے۔ اس ضمن میں سوپور کے عام لوگوں نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی میں سوپور پولیس کے کردار کو سراہا۔ سوپور پولیس ایسے مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آپ کو بتادیں کہ جموں wکشمیر پولیس بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے خلاف لگاتار کارروائی جاری رکھتے ہوئے سماج میں اپنے فرائض انجام دی رہی ہے اور پولیس کے مطابق یہ کارروائی آگے بھی جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details