اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں چار منشیات فروش گرفتار - بڈگام میں چار منشیات فروش گرفتار

Budgam Police Arrested 4 Drug Peddlers بڈگام پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جبکہ تفتیش کے دوران ان کے انکشاف پر ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 3:15 PM IST

بڈگام :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں کشمیر پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔ بڈگام پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع کے وتہ ماگام علاقے میں معمول کی ناکے کی چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن ماگام کی ٹیم نے ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر JK04G-2152 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔

بڈگام پولیس کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران پولی تھین کے تین تھلے ضبط کیے گئے جن میں 315 گرام وزنی چرس پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ پولیس نے گاڑی میں سوار تینوں افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ بڈگام پولیس نے حراست میں لئے گئے افراد کی شناخت عابد احمد بھٹ (ڈرائیور) ولد عبدالماجد بھٹ، ذیشان احمد ڈار ولد فیاض احمد ڈار، احتشام اشرف وانی المعروف ساحل ولد محمد اشرف وانی ساکنان ہزر پورہ، آری پانتھن کے طور پر ظاہر کی ہے۔

گرفتار کیے گئے افراد کے انکشاف پر ایک اور شخص/منشیات فروش عامر احمد گنائی المعروف راجہ ولد غلام احمد گنائی ساکنہ پیٹھ کانہامہ کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے 360 گرام وزنی چرس بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 13/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ، جنوری میں 39 منشیات فروش گرفتار

واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں سال اب تک نو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے اس کے علاوہ نقب زنوں، قمار بازوں، جنگل اسمگلروں اور معدنیات کی غیرقانونی کان کنی کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ بڈگام پولیس نے عام سے کسی بھی جرم کے متعلق معلومات کو نزدیکی پولیس اسٹیبلشمنٹ تک پہنچانے کی اپیل کی ہے تاکہ وقت پر کارروائی انجام دیکر معاشرے کو جرم سے پاک بنایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details