اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ: بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے مفت طبی کیمپ اور ثقافتی پروگرامز کا انعقاد - BSF PROGRAMME IN BARAMULLA

بارڈر سیکورٹی فورسز کی 64 بٹالین نے پلوامہ کے کرشی وگیان کیندر ملنگ پورہ میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت محتلف پروگرامز کا انعقاد کیا۔

بارہمولہ میں مفت طبی کیمپ اور ثقافتی پروگرامز کا انعقاد
بارہمولہ میں مفت طبی کیمپ اور ثقافتی پروگرامز کا انعقاد (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

Updated : 1 hours ago

بارہمولہ میں مفت طبی کیمپ اور ثقافتی پروگرامز کا انعقاد (Etv Bharat)

بارہمولہ:جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بارڈر سیکورٹی فورسز کی 64 بٹالین کی جانب سے منعقدہ پروگرام کے دوران ایئر فورس کے اسٹیشن کمانڈر ملنگ پورہ این کے دوبے، سی او 64 بٹالین بی ایس ایف راجیو بردواج، تحصیلدار اونتی پورہ اور SKUAST کے دیگر سینئر ملازمین موجود تھے۔

پروگرام کے دوران بی ایس ایف 64 بٹالین اور انڈین ایئر فورس اسٹیشن پلوامہ کی جانب سے علاقے کے لوگوں کے لیے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ طبی کیمپ کے دوران بی ایس ایف، آرمی، ایئر فورس اور سول انتظامیہ کے ڈاکٹر موجود تھے۔ اس دوران عوام کو مفت طبی مشاورت اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ پروگرام کے دوران بی ایس ایف کے جوانوں اور مختلف اسکولوں کے طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیں۔


اس سلسلے میں اسٹیشن کمانڈر ایئر فورس اسٹیشن ملنگ پورہ این کے دوبے نے کہا کہ اس قسم کے سوک ایکشن پروگرام عوام اور سیکورٹی فورسز کے بہتر تعاون اور ملک کی بہتر ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں:رامبن میں مخصوص افراد کے لیے کیمپ کا انعقاد

بارہمولہ میں بے روزگار کاریگروں کے لیے آگاہی کیمپ کا انعقاد

سی او 64 بٹالین بی ایس ایف راجیو بھردواج نے کہا کہ بی ایس ایف ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کر رہی ہے اور یہ اقدام عوام اور سیکورٹی فورسز کے تعلقات کو بہتر بنانے کا ایک حصہ بھی ہے۔

Last Updated : 1 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details