اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں مارچ سیشن کے تحت آخری مرتبہ بورڈ امتحانات لیے جارہے ہیں - BOARD EXAMS IN JAMMU KASHMIR

جموں کشمیر میں دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے بورڈ امتحانات کا آج سے آغاز ہو چکا ہے۔

کشمیر میں مارچ سیشن کے تحت آخری مرتبہ بورڈ امتحانات لیے جارہے ہیں
کشمیر میں مارچ سیشن کے تحت آخری مرتبہ بورڈ امتحانات لیے جارہے ہیں (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2025, 10:42 AM IST

سری نگر (پرویز الدین): کشمیر میں امسال مارچ سیشن کے تحت آخری مرتبہ سالانہ بورڈ امتحانات لیے جارہے ہیں۔ ایسے میں گیارہویں، دسویں اور بارہویں کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز آج یعنی سنیچر سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ ہوا۔ ان امتحانات میں کُل ملاکر 369639 امیدوار شرکت کررہے ہیں اور ان کے لیے 3682 امتحانی مراکز قائم کئے گیے ہیں۔

بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں کشمیر صوبے سے کُل 50609 طلباء شرکت کررہے ہیں جبکہ صوبہ جموں سے کُل 43559 طلبا ان امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کے لیے 403 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سالانہ امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا ہے جو کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے امتحانی شیڈول کے مطابق ہے۔ بورڈ کے ایک سنئیر عہدیدار نے کہا کہ، سافٹ زون میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوکر 19 مارچ 2025 کو اختیام پذیر ہوں گے۔ وہیں، بارہویں جماعت کے یہ بوڈر امتحانات 17 مارچ 2025 کو اختیام پذیر ہو رہے ہیں۔

ادھر، بورڈ امتحانات سے قبل وزیر برائے تعلیم، سماجی بہبود اور صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے جموں میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے ان بورڈ امتحانات کے اننتظامات کو حتمی شکل دی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے متعلقہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ امتحانی مراکز کے اندر اور مراکز کے گردو نواح میں طلباء کے لیے ساز گار ماحول کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے طلباء کی سہولت کے لیے امتحانی مراکز میں مناسب روشنی، بیٹھنے کے انتظامات اور ضروری سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔سکینہ ایتو نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد امتحانی عمل کو آسان اور منصفانہ بنانا ہے، جس کے لیے متعلقہ محکمے ،ضلع انتظامیہ اور دیگر شراکت داروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں موجودہ عمر عبدللہ قیادت والی سرکار نے گزشتہ برس دسمبر میں کشمیر میں مارچ کے امتحانی سیشن کو تبدیل کر کے نومبر ،دسمبر سیشن کو دوبارہ بحال کیا ہے۔ جس کے تحت پہلے ہی گزشتہ برس کے دسمبر میں پہلی تا نویں جماعت کے سالانہ امتحانات لیے جاچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details