پلوامہ : جموں و کشمیر میں پلوامہ کے پانپور علاقے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج نے پلوامہ کے پانپور میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا۔ بلاک دیوس کے پروگرام کے دوران ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم ، سی پی او ، تحصیلدار پانپور ، انفارمیشن آفیسر پلوامہ، ڈی ایم او پلوامہ اور ضلع پلوامہ کے تمام محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ضلع انتظامیہ پلوامہ کی طرف سے پانپور علاقہ میں منعقدہ بلاک دیوس پروگرام میں پنچایت حلقہ کے تمام علاقوں سے پی آر آئی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ کے پانپور میں انتظامیہ کی جانب سے بلاک دیوس کا انعقاد - Block Diwas in Panpur - BLOCK DIWAS IN PANPUR
انتظامیہ کی جانب سے ضلع پلوامہ میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم، سی پی او، تحصیلدار پانپور و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
Published : Jul 3, 2024, 5:17 PM IST
پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کی شکایات اور مطالبات کو سننا اور شکایات کا فوری حل فراہم کرنا اور مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ بلاک دیوس پروگرام کے دوران موجود تمام محکموں کے نمائندوں نے مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جن کے ذریعے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان اپنے لئے اور دوسروں کے لئے بھی روزگار پیدا کر سکتے ہیں۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لوگوں کی شکایات اور مطالبات ان کی دہلیز پر سننے اور شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا اقدام کیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی۔