منڈی:ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں منعقدہ بی جے پی کی میٹنگ میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے بھی شمولیت کی۔ دورانِ سملین بجلی, پانی, سڑکوں کی ابتر حالت, و دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کو لیکر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع مقررین نے سرکار کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کے حوالے سے بھی آگائی دی جبکہ اس دوران کئی عوامی مسائل موقع پر ہی حل کئے گیے۔ اس حوالے سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے ضلع صدر و دیگران نے کہا کہ ایس ٹی مورچہ سملین میں عوام کی جانب سے مختلف مسائل اجاگر کیے گیے۔ جن میں چند مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ جو مسائل ضلع سطح کے ہیں انہیں ضلع انتظامیہ پونچھ تک پہنچایا جائے گا۔ تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔