اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی نے پلوامہ میں روڈ شو ریلی کا اہتمام کیا - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

بی جے پی یونٹ پلوامہ کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی میں حلقہ صدر راجپورہ سید اسرار، یوتھ صدر پلوامہ رئیس احمد ضلع صدر بی جے پی محمد لطیف بٹ نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 2:27 PM IST

بی جے پی کی پلوامہ میں ریلی (ETV Bharat)

پلوامہ:بی جے پی نے پلوامہ میں ایک روڈ شو ریلی کا اہتمام کیا۔ اس ریلی کا آغاز بی جے پی ضلع دفتر سے شروع ہوا اور شادی مرگ میں پر امن طریقے سے اختتمام پزیر ہوا۔

اس ریلی میں لوگوں سے اچھی خاصی تعداد میں شرکت کرنے کی درخواست کی گئی تھی کی وہ اس انتخابی ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لیں۔

اس ریلی کا مقصد پارٹی کو اسمبلی انتخابات کے لئے تیار کرنا اور عوام کے مسائل کو حل کرنا تھا۔

اس موقع پر حلقہ رسید راجپورہ صدر سید اسرار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات جاری ہیں۔ اور وادی کشمیر میں بھی انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لئے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ڈی پی ،نیشل کانفرنس اور کانگریس کو چھوڑ کر کسی بھی دوسری پارٹی کو ووٹ دیں۔ کیونکہ ان سیاسی پارٹیوں نے یہاں کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے اور ریاست کے حالات خراب ہوتے چلے گئے۔

اب ہم لوگ چاہتے ہیں کہ لوگ سوچ سمجھ کر اپنا سیاسی رہنما منتخب کریں جو آ نے والے وقت میں اپنی عوام کے لئے کچھ کر سکے۔ اس لئے آج ہم نے اس ریلی کا اہتمام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لئے تیاریاں کررہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ عوام ہمارا اس بار ضرور ساتھ دے گی۔ ہماری پارٹی کو بھی ایک بار موقع ملنا چاہئے۔

اس موقع پر یوتھ ضلع صدر رئیس احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں نوجوانشمولیت اختیار کر رہے ہیں اس لئے پارٹی زمینی سطح پر مظبوط بھی ہو رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہم کو یہ عوام جیت سے ہمکنار کروائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details