بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عبداللہ سمیت تین خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے 3 خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللہ (Video Source: ETV Bharat) بڈگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ سرینگر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تین خاندانوں کو نشانہ بنایا کیونکہ ان کے پاس لوگوں کو دکھانے کے لیے اور کچھ نہیں ہے۔
عمر نے کہا کہ ہم بی جے پی سے اور کسی چیز کی توقع نہیں کر سکتے۔ پارٹی نے یہاں پچھلے چھ سال ضائع کیے ہیں۔ ان سالوں میں جموں میں عسکریت پسندی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن بی جے پی تین خاندانوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد کبھی کسی سوال کا جواب نہیں دیا، لیکن ’’ہم کہیں چھپے نہیں ہیں۔
سال 2014 کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 16 اگست کوانتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ کمیشن کے مطابق یہاں 3 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 18 ستمبر (24 نشستوں)، دوسرے مرحلے میں 25 ستمبر (26 نشستوں) اور تیسرے مرحلے میں یکم اکتوبر (40 نشستوں) کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں 90 نشستیں ہیں، جن میں سے 74 نشستیں جنرل زمرے کے لیے، 7 نشستیں درج فہرست ذات کے لیے اور 9 نشستیں درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص ہیں۔
بتا دیں کہ پہلے مرحلے میں بدھ کو 24 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ان نشستوں پر تقریباً 61.3 فیصد ووٹنگ ہوئی جو کہ گزشتہ سات انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔ اب تمام سیاسی جماعتیں دوسرے مرحلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔