سرینگر: جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ کشمیر میں جس پارٹی کو بی جی پی کی حمایت حاصل ہوگی وہ لوک سبھا انتخابات میں جیت درج کرے گی۔ ایسے میں کشمیر میں بھی پارٹی این ڈی میں شامل جماعتوں کو اپنا تعاون پیش کرنے جارہی ہے۔
ان باتوں اظہار انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی باقی ریاستوں اور یوٹیز میں جس طرح بی جے پی پری پول الائسنس کررہی ہے۔اسی طرح بی جے پی جموں وکشمیر میں بھی اپنی ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کررہی ہے اور اسی بنیاد پر مذکورہ جماعتوں کو کشمیری کی تینوں سیٹوں پر حمایت کرنے جارہی ہے۔
بی جے کے امیدوار میدان میں کیوں نہیں پر معقول جواب نہ دیتے ہوئے رویندر رینا نے البتہ یہ دعوی کیا کہ جو کوئی پارٹی بی جے پی کے حمایت سے میدان میں اس کی جیت یقیناً ہوگی۔
انہوں نے اپنی پارٹی یا پیلپز کانفرنس کا نام لیے بغیر کہا کہ یہاں بی جے پی کشمیر میں یہاں کی پارٹیوں سے مل کر لڑ رہی ہے اور بی جے پی جس بھی سیاسی جماعت کو اس پر حمایت کررہی ہے اس کی جیت طے ہے۔
ایک سوال کے جواب انہوں نے اشاروں اشاروں میں جواب دیا کہ اننت ناگ۔ راجوری لوک سبھا نشست پر اپنی پارٹی اور بی جے پی ایک ساتھ لڑ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سیٹ پر انتحابات موِخر کرنے کی وکالت بی جے پی اس لیے کر رہی ہے، کیونکہ وہاں راستہ خراب ہے اور موسمی صورتحال بھی ناسازگار ہیں ایسے میں وہاں رائے دہندگان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔