اننت ناگ:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے اننت ناگ - راجوری لوک سبھا سیٹ کے انتخابات مؤخر کرنے کے مطالبے پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب گول مال ہے ،بی جے پی کا شروع سے ہی مقصد رہا ہے کہ وہ غلط طور طریقہ سے کام لے کر اپنا سیاسی فائدہ اٹھائیں،یہ ایک سازش ہے اور بی جے پی بی جے پی دھاندلی کرنے کا موقعہ ڈھونڈ رہی ہے۔
التجا مفتی نے کہا کہ بی جے پی کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وادی میں ان کو ایک سیٹ ملے جس کے لئے انہوں نے کافی کوششیں کی،اسی کوشش کے تحت بی جے پی نے حد بندی میں اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کو کاٹ کر اس نشست کو اننت ناگ اور راجوری کے درمیان منقسم کیا،کیونکہ بی جے پی یہاں تحفہ کے طور پر اس نشست کو حاصل کرنا چاہتی تھی،اس سے بھی جب بی جے پی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ،تو اب بی جے پی اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے انتخابات کو اس لئے مؤخر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ انہیں گڑ بڑ(دھاندلی) کرنے کا موقعہ ملے اور جو باقی سیاسی جماعتیں ہیں، ان کے لئے کوئی موقعہ نہ چھوڑا جائے۔
التجا نے کہا کہ انتخابات کو مؤخر کرنا جعلسازی ہے اور یہ قطعی طور قابل قبول نہیں ہے۔