اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے ڈاگ بنگلو میںبی جے پی کے سینیئر لیڈر شام لال شرما کی زیر صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ منعقدہ اجلاس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کے انچارج الطاف ٹھاکر ضلع صدر اننت ناگ ایڈوکیٹ سعیدوجاہت کے علاوہ دیگر لیڈران نےبھی شرکت کی۔
اس موقع پر شام لال شرما نے کہا کہ لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کام کو دیکھ رہے ہیں نہ صرف کشمیر میں بلکہ پورے بھارت میں اس وقت وزیر اعظم کے کام کی کافی ستایش ہو رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کا نے عزم کیا ہے کہ غریب عوام کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زمینی سطح پر وزیراعظم نریندر مودی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔