کشمیر کے لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کے حمایت یافتہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں: رفیق وانی اننت ناگ:بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیر کی تین پارلیمانی نشستوں سے اپنے امیدواروں کو کھڑا نہیں کیا ہے۔ ان باتوں کی جانکاری کشمیر میں بی جے پی کے معاون انچارج محمد رفیق وانی نے اننت ناگ کے کھنہ بل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دی۔
وانی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے کسی بھی رہنما کو انتخابات میں حصہ کی اجازت نہیں دی گئی، جو پارٹی کے نیشنل الیکشن کمیٹی نے پہلے ہی فیصلہ لیا تھا۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ پارٹی کارکنوں کو پہلے ہی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انتخابات میں کس امیدوار کی حمایت کریں اور کس کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیت کے بعد سارے نمائندے سامنے آ جائیں گے۔
محمد رفیق وانی نے کہا کہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اپنے دورِ اقتدار میں لوگوں پر ظلم و ستم کیا گیا تھا۔ فی الوقت جموں کشمیر میں بی جے پی کا جھنڈا بلند ہے، کیونکہ پی ایم مودی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو ستر سال کے ظلم سے آزادی دلائی۔ ان کے مطابق نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں لوگوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے اور ان کا استحصال کیا۔
مزید پڑھیں:جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی دستبردار، میدان نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کیلئے کھلا چھوڑا
انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی حمایت والے نمائندے اس بار کشمیر کی ساری پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے اور اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔