اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی نے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے امیدوروں کے ناموں کا اعلان کیا - JK Assembly Election 2024 - JK ASSEMBLY ELECTION 2024

امیدواروں کی اس فہرست میں نوشہری اور راجوری اسمبلی حلقوں کے لیے کسی بھی امیدوار کا نام شامل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کویندر گپتا، رویندر رینہ اور نرمل سنگھ کے نام بھی مزکورہ فہرست میں نہیں ہیں۔

بی جے پی نے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے امیدوروں کے ناموں کا اعلان کیا
بی جے پی نے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے امیدوروں کے ناموں کا اعلان کیا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 5:42 PM IST

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر نے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں یہ بی جے پی کی تیسری فہرست ہے۔ مشتہر کی گئی اس فہرست میں روہت دوبے کی جگہ بلدیو راج شرما کو شری ماتا ویشنو دیوی سے پارٹی کی جانب سے منڈیٹ دیا گیا ہے اور امیدواروں کی اس فہرست میں نوشہری اور راجوری اسمبلی حلقوں کے لیے کسی بھی امیدوار کا نام شامل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کویندر گپتا، رویندر رینہ اور نرمل سنگھ کے نام بھی مزکورہ فہرست میں نہیں ہیں۔

ایسے میں پارٹی کی جانب سے منگل کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق دوسرے مرحلے کے لیے اشوک بٹ کو حبہ کدل، محمد اکرم چودھری کو گلبرگہ، کلدیپ راج دوبے کو ریاسی حلقے سے منڈیٹ دیا گیا ہے جبکہ ماتا ویشنو دیو سے بلدیو راج شرما، کالاکوٹ سے ٹھاکر راندھیر سنگھ، بدھے سے چودھری ذولفقار علی، تھنہ منڈی سے محمد اقبال ملک، سرنکوٹ سے سید مشتاق احمد بخاری، پونچھ حویلی سے چودھری عبدالغنی اور مینڈھر سے مرتضی خان کو منڈیٹ ملا ہے۔

اسی طرح تیسرے مرحلے کے لیے جن امیدواروں کو جگہ ملی ہے ان میں پون گپتا ادھپور ویسٹ سے جگہ ملی ہے۔بلونت سنگھ منکوٹیا چنانی سے، سنیل بھردواج رام نگر سے، ستیش شرما بلاور سے ،درشن سنگھ بسولی سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

ادھر حلقہ انتخاب جسٹرٹہ راجیو جسروٹیا، وجے کمار شرما ہیرا نگر، دیویندر کمال مانیال رام گھڑ ،سروجیت سنگھ سانبہ ،چندرپرکاش گنگا وجے پور، گورو رام بھگر سوچیت گڑھ اور نریندر سنگھ رانا آر ایس پوری سے انتحابات لڑ گے ۔وہیں یودھویر سیٹھی، جموں ایسٹ، سے دیویندر سنگھ رانا نگروٹہ سے، اروند گپتا جموں ویسٹ سے شام لال شرما جموں نارتھ سے،موہن لال بھگت اکھنور سے اور راجیو شرما چھم اسمبلی حلقے سے بی جے پی کی جانب سے میدان میں ہوں گے۔ اس طرح بی جی ہی کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں دوسرے مرحلے کے لیے 10 ناموں کا اعلان کیا گیا ہے اور دوسرے مرحلے کے لیے 19 امیدواروں کے نام ظاہر کئے گئے۔


واضح رہے جموں وکشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات منعقد کئے جارہے پہلے مرحلے کے انتخابات 18 ستمبر ہوں گے دوسرے مرحلے کے تحت 25ستمبر کو ہوں گے جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات یکم اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں اور 4اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details