جموں: بی جے پی نے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے کشتواڑ ضلع کی تین سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں دو پرانے چہروں کے ساتھ ایک نئے امیدوار کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے کشتواڑ ہاٹ سیٹ سے انیل پریہار کی بھانجی شگن پریہار کو ٹکٹ دیا ہے۔ شگن الیکٹرانک انجینئرنگ میں ایم ٹیک ہیں۔ وہ پہلی بار انتخابی میدان میں اتری ہیں۔ ان کے والد اور چچا کو عسکریت پسندوں نے قتل کر دیا تھا، جس کی وجہ سے یہ نشست ان کے خاندان کے لیے خاص اہمیت رکھتی تھی۔
شگن پریہار کا کہنا ہیں کہ خواتین کو بااختیار بنانے، سیکورٹی اور بے روزگاری کے مسائل کو اٹھیں گی۔ کشتواڑ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون امیدوار نے الیکشن لڑا ہے۔ بی جے پی نے رامبن سیٹ سے راکیش ٹھاکر اور بانہال سیٹ سے محمد سلیم بھٹ کو ٹکٹ دیا ہے۔ دونوں امیدواروں نے منگل کو کاغذات نامزدگی جمع کی ۔ راکیش ٹھاکر فی الحال رامبن سے ڈی ڈی سی ممبر ہیں۔ جبکہ محمد سلیم بھٹ 15 سال سے بی جے پی سے وابستہ ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بی جے پی نے کشتواڑ ضلع کی تین سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا - Bjp ticket for women candidate - BJP TICKET FOR WOMEN CANDIDATE
شگن پریہار کا کہنا ہیں کہ خواتین کو بااختیار بنانے، سیکورٹی اور بے روزگاری کے مسائل کو اٹھیں گی۔
بی جے پی نے کشتواڑ ضلع کی تین سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا (Image Source: ANI)
Published : Aug 27, 2024, 8:56 PM IST
بی جے پی نے اندروال سیٹ سے ایک بار پھر سابق امیدوار طارق حسین کین کو موقع دیا ہے۔ جنہوں نے 2014 الیکشن میں 10 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ سابق وزیر اور کشتواڑ کے ایم ایل اے سنیل کمار شرما کو پدر ناگاسینی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔