بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے تین افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے
پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقصود علی کوہلی ساکن ناورندا اُوڑی، محمد عثمان بٹ ولد عبداللہ بھٹ ساکن سہورا اوڑی اور غلام نبی وانی ساکن چاندکوٹ کریری کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے نظر بندی کے باضابطہ احکامات حاصل کرنے کے بعد مذکوہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد تینوں کو سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کیا گیا۔ان کے مطابق ان افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ افراد امن و امان میں خلل ڈالنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ مذکوہ افراد نے اپنی ملک دشمن اور سماجی سرگرمیوں میں کوئی تدارک نہیں کیا۔