بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بٹیر، ملنگم، ترکپورہ، میگنی پورہ اور دیگر دیہاتوں کے باشندوں نے ہفتہ کے روز کھیتوں تک پانی پہنچانے کی سہولیات فراہم کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ نے کسانوں کو ان کے کھیتوں میں کاشتکاری کے لیے نالہ مدھومتی سے پانی کو اوپر لانے کے لیے ایک موٹر فراہم کی،مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کے اس کام پر خوشی کا اظہار کیا۔
واحد احمد نام کا مقامی باشندہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خشک موسم نے چودہ سے زائد دیہاتوں کے زرعی اور باغبانی کے کھیتوں کو متاثر کیا ہے جنہیں پہلے ریشی نہر سے پانی ملتا تھا جہاں سے اس سال کم بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح میں کمی آئی ہے۔