اننت ناگ میں عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام (etv bharat) اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کے پی روڈ میں واقع فلائی ہائی ٹیور اینڈ ٹراولزکی جانب سے حج پر جانے والے عازمین کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر وادی کے عالم دین مولانا عبدالرشید داؤدی نے عازمین حج کو شرائط اور آداب کے بارے میں انھیں جانکاری فراہم کی۔
انھوں نے عازمین حج کو سمجھایا کہ وہاں جانے کے بعد اپنے اوقات کو عبادت میں صرف کریں۔ اس مقدس سرزمین پر اللہ تعالیٰ جب ہم کو پہنچا رہا ہے تو ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت میں اپنے آپ کو مصروف کر دینا چاہیے۔
مولانا موصوف نے زیارت مدینہ کی بھی تفصیلات بیان کی اور کہا کہ اس مقدس سرزمین پر کوئی گناہ نہ ہونے پائے۔ مولانا نے مزید کہا کہ سفر سے واپسی کے بعد اپنے زندگیوں میں تبدیلی لائیں اور اللہ کے احکامات پر مکمل طور پر کاربند ہوجائیں تاکہ دنیا و آخرت کی فلاح کو ہم پہنچیں۔ اس موقعے پر دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کا آخری قافلہ جموں و کشمیر سے روانہ ہوگیا، حاجیوں کی واپسی 22 جون سے ہوگی
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے فلائی ہائی ٹیور اینڈ ٹروالز کے عہدیدار اعجاز احمد میر نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ ان کی کمپنی کی جانب سے جانے والے عازمین کو مبارک سفر کے دوران تمام تر سہولیات فراہم کی جائے۔