ترال(پلوامہ):محکمہ شیپ ہسبنڈری پلوامہ کی جانب سے ٹاؤن ہال ترال میں سنیچر کے روز ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کی صدارت ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف، ڈی ڈی سی ممبران اوتار سنگھ ترالی، منظور احمد گنائی اور بریڈرس کی ایک اچھی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر مختلف اسکیمیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ محکمہ، بھیڑ پالن کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ و ہیں اوتار سنگھ ترالی نے بتایا کہ عوام کو بھیڑ پالن کی صنعت کے ساتھ جڑنا چاہیے۔
ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے بتایا کہ بھیڑ پالن ایک پیغمبرانہ کام کاج ہے اور اس کاروبار کے ساتھ انسانی کی مالی وسعت بڑھ سکتی ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ شیپ محکمے کی جانب سے آگاہی پروگرام ہر جگہ منعقد کیے جا رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس صنعت کی طرف راغب کیا جائے۔
میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے شیپ ہسبنڈری محکمے کے ڈسٹرکٹ آفیسر پلوامہ نے بتایا کہ محکمہ بھیڑ پالن کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے پابند عہد ہے، اور اس ضمن میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔