اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کا جھنڈا لہرے گا: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ - JK Assembly Polls - JK ASSEMBLY POLLS

جموں و کشمیر میں تقریبا ایک دہائی بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کی ''عوامی اتحاد پارٹی'' بھی اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمائی کررہی ہے۔

ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کا جھنڈا لہرے گا: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ
ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کا جھنڈا لہرے گا: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 6:01 PM IST

ترال: انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی کے نامزد امیدوار برائے ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج ترال میں پارٹی کے خاص ورکرز کے ساتھ ایک ملاقات کی جس کے دوران ورکرو ں کے ساتھ اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی اور علاقے میں انتخابی مہم چلانے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ ترال میں اب کی بار عوامی اتحاد پارٹی کا جھنڈا لہرے گا اور یہاں کے نوجوانوں کے لیے ایک وقار اور شان کی زندگی کو ترجیح دی جائے گی۔

ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کا جھنڈا لہرے گا: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ (Etv bharat)

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کے ساتھ لوگ جوق در جوق جڑ رہے ہیں اور اس حوالے سے نوجوانوں میں جوش پایا جا رہا ہے کیونکہ ترال میں اب تک سیاسی طور عوام کو یرغمال بنایا گیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ترال میں غیر سیاسی افراد کو چنا جائے۔

انھوں نے اس بات کو مسترد کر دیا کہ وہ بی جے پی کی ایماء پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھاجپا کو یہاں اپنی زمین کھسکتی نظر آرہی ہے، اس لیے وہ یہاں امیدوار کھڑا نہیں کر سکی۔ اوتار سنگھ نامی بھاجپا لیڈر کی جانب سے عوام کو نوٹا کا بٹن دبانے کو لیکر پوچھے گیے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر انھیں لگتا ہے کہ اسی سے ان کی آواز پہنچے گی وہ ان کی رائے ہے ہماری نہیں۔


یہ بھی پڑھیں:محبوبہ مفتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی - Assembly Elections in JK

ABOUT THE AUTHOR

...view details