جموں:جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، رامبن، کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور بارہمولہ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران درمیانے درجے کے خطرے والے برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور برفانی تودے والے پُرخطر علاقوں میں نہ جائیں۔
بدھ کی سہ پہر وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی گلمرگ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔ وہیں، جمعرات کو ریاست کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہا، جس کی وجہ سے دن کے وقت گرمی بڑھ گئی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں و کشمیر کے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے کی وارننگ جاری - Avalanche Warning In Jammu Kashmir
JK Weather Today: موسمیاتی مرکز سرینگر کے مطابق مغربی ڈسٹربنس ابھی فعال رہے گا۔ 22 سے 24 مارچ تک جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔
Published : Mar 15, 2024, 10:47 AM IST
وادی کشمیر میں سردی بدستور برقرار ہے۔ جموں میں صاف موسم کے ساتھ دن کا آغاز ہوا۔ دن بھر دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.7 ڈگری سیلسیس اور بدھ کی رات کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں دن کا درجہ حرارت 15.2 اور کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیس رہا۔ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4، گلمرگ میں منفی 4.8، پہلگام میں منفی 1.3، بانہال میں 3.0، بٹوٹ میں 2.2، کٹرا میں 8.6 اور بھدرواہ میں 3.6 ڈگری سیلسیس رہا۔
مزید پڑھیں: باغ گل لالہ میں 73 اقسام کے تقریباً 17 لاکھ ٹیولپ لگائے گئے ہیں