اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر کے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Avalanche Warning in Jammu kashmir جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے برف وباراں کی پیش گوئی کے پیش نظر جموں و کشمیر ے 8 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی۔ اس دوران لوگوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 5:12 PM IST

avalanche-warning-for-eight-districts-of-jammu-and-kahmir
جموں وکشمیر کے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

سرینگر:جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے برف وباراں کی پیش گوئی کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے 8 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے ہفتے کو بتایا کہ جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رامبن کے پہاڑی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفنای تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ سونہ مرگ کے سربل علاقہ میں8 فروری کے روز برفانی تودا گرآیا تھا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:سونہ مرگ سربل میں برفانی تودا گرآیا

بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں 17 فروری کی شام سے 21 فروری کی دوپہر تک وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں کی سڑکوں بشمول مغل روڈ، سنتھن ٹاپ، سادھنا اور زوجیلا پاس پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوسکتی ہے۔حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سفر اختیار کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کریں

ABOUT THE AUTHOR

...view details