کپواڑہ( جموں و کشمیر):فوج نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے دور افتادہ علاقہ کھنہ بل میں بھاری برف باری کے بیچ ایک حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچا کر اس جان بچائی۔ ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ فوجی کیمپ ولگام کو پونے گیارہ بجے ایس ایچ ولگام اور مشتاق احمد گاگی کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ سفورہ بیگم زوجہ مشتاق احمد گاگی نامی ایک حاملہ خاتون نازک حالت میں ہے اور اس کو فوری طور ہسپتال پہنچانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں سے کھنہ بل جانے والی سڑک بند تھی اور اس پر گاڑیوں کا چلنا مشکل تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے تناظر میں فوجی کیمپ کاکہ روسہ کی ریسکیو ٹیم اور طبی عملے نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر 7 سے 8 کلو میٹر کا 2 سے 3 فٹ برف سے ڈھکا راستہ طے کیا اور نیم شب کو جائے موقع پر پہنچ گیا۔