بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی گریز وادی میں تازہ برف باری کے بعد فوج کے بگٹور یونٹ نے بگتور گاؤں میں بچوں کے لیے سنو آرٹ اور سنو گیمز مقابلوں کا انعقاد کیا۔ سنو آرٹ اور گیمز میں مقامی طلبہ کے علاوہ نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ننہے بچے برف پر کبڈی، کھو کھو سمیت دیگر کھیلوں مقابلوں میں شرکت کے دوران پر جوش دکھائی ہوئے۔ علاوہ ازیں نوجوانوں نے سنو آرٹ مقابلوں میں بھی شرکت کرکے اپنے فن پاروں کا مظاہرہ کیا۔
مقامی باشندوں نے فوج کے اس اقدام کی سرہنا کرتے ہوئے اسے نیک شگون اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف مقامی طلبہ کو تفریح کا سامان میسر ہوتا ہے بلکہ اس سے وادی گریز میں سنو/ونٹر گیمز کی اہمیت و افادیت کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے ان مقابلوں سے گریز میں ونٹر ٹورزم کے ایک نئے باب کی شروعات کی امید ظاہر کیا۔