مینڈھر، جموں:فوج کے دستوں نے جموں اور کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک پاکستانی ڈرون پر دو گولیاں چلائیں۔ حکام نے پیر کو اس کی جانکاری دی۔
حکام نے بتایا کہ ڈرون اتوار کی رات دیر گئے بھارت کے علاقے میں کچھ دیر منڈلانے کے بعد پاکستان کی طرف لوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دشمن ملک کے ڈرون کی نقل و حرکت مینڈھر کے نار منکوٹ علاقے میں دیکھی گئی اور ایل او سی کی حفاظت کرنے والے دستوں نے اسے گرانے کے لیے کم از کم تین راؤنڈ فائر کیے۔ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کے بعد ڈرون واپس پاکستان کی طرف لوٹ گیا، حکام نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔