اننت ناگ : جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں نے فوج کے دو جوانوں کا اغوا کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فوج کے دو جوانوں کو 8 اکتوبر 2024 کو اننت ناگ ضلع کے شیخ پور چترگل جنگلاتی علاقے سے عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایک فوجی جوان ان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب رہا تاہم وہ اس دوران زخمی ہوگیا۔ سیکوریٹی فورسز نے مغویہ فوجی جوان کی تلاش اور بازیابی کے لیے بڑے پیمانہ پر آپریشن شروع کیا ہے۔ پولیس علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اننت ناگ میں ایک ٹیریٹوریل آرمی (ٹی اے) کے سپاہی کو مبینہ طور پر عسکریت پسندوں نے اغوا کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگلاتی علاقے سے ٹی اے کے دو فوجیوں کو اغوا کیا تھا، تاہم ان میں سے ایک جوان عسکریت پسندں کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب رہا۔