جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سرنکوٹ کے سنگلا خونی نالہ کے نزدیک کمین گاہ سے ایک موٹار ، تین موٹار شیل، ایک پستول اور پانچ پستول گولیوں کے راؤنڈ برآمد کئے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
مزید پڑھیں:کپواڑہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد