اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: جموں سے 1477 یاتریوں کا ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024

Amarnath Yatra 2024: سرمائی دارالحکومت جموں سے 1477 یاتریوں کا ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہوا۔ جموں میں واقع بھگوتی نگر یاتری نواس سے یہ تازہ جتھا امرناتھ گپھا کی جانب روانہ ہوا۔

Another fresh batch of 1477 Pilgrims Left for Amarnath Yatra from Jammu
جموں سے 1477 یاتریوں کا ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 10:05 AM IST

اننت ناگ:امرناتھ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے جاری ہے۔ منگل کی علی الصبح 1477 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گھپا کی طرف روانہ ہوا۔

جموں سے 1477 یاتریوں کا ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV Bharat Urdu)
گزشتہ روز پہنچنے والے یاتریوں کے 32ویں قافلے نے بالتال اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گھپا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں پیر کے روز ہزاروں یاتریوں نے مقدس گھپا کے درشن کیے۔
جموں سے 1477 یاتریوں کا ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV Bharat Urdu)
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 33ویں روز 1477 یاتری 52 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادیٔ کشمیر میں امرناتھ مقدس گھپا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ منگل کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 1142 مرد، 254 خواتین، 03 بچے، 66 سادھو اور 12 سادھوی شامل ہیں، جن میں بالتال ٹریک سے 377 یاتری اور 1100 یاتری بالترتیب 13 اور 39 گاڑیوں میں سوار تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 4.20 لاکھ سے زائد یاتریوں نے گھپا کے درشن کیے۔ واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست 2024 تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں بھگوتی نگر سے 3,089 یاتریوں کا ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024

ABOUT THE AUTHOR

...view details