ترال:جموں و کشمیر کے صوفی گنڈ ترال میں بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ باقرؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عرس شیخ باقر رح کے سلسلے میں ان کے آستاں عالیہ واقع صوفی گنڈ میں رات بھر شب خوانی کی گئی، جس میں ترال علاقے کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
اس سالانہ عرس مبارکب کے موقع پر درود ازکار اور نعت خوانی کی مجالس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے وادی کشمیر میں اولیائے کرام کے پاکیزہ اور متبرک سوانح حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اولیاء کرام کے نقش و قدم پر چلیں۔ اسی میں کامیابی کا راز مضمر ہے۔